بلوچستان کا مسئلہ اٹھانے پر عمرعبداللہ نے مرکز کی مذمت کی،بی جے پی سرکارپرطنز
سرینگر،16اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلوچستان کا مسئلہ اٹھانے کے لئے آج مرکز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جبکہ کشمیر تشدد سے دوچار ہے۔عمر عبداللہ نے مرکز پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ کشمیر میں 24گھنٹوں میں 6 مظاہرین ہلاک، جموں کشمیر میںآپ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں تو آئیے اب بلوچستان کا مسئلہ سلجھائے۔12اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس کے بعد مرکز نے پاکستان کے بلوچستان صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر اعظم نے کل یوم آزادی پر اپنی تقریر میں بھی بلوچستان کا ذکر کیا تھا۔